اسلام آباد،10جولائی(اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں بدھ کو تقریباً11بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار بازار میں آتشزدگی کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ابتدائی طور پر تین فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچی ہیں۔