ایشین ٹیم اسنوکر، پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا

15

ریاض، جولائی 4 ( اے ہی پی): اے سی بی ایس ایشین 15 ریڈ مینز ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔

 انٹرنیشنل ریفری نوید کپاڈیہ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے دن اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے انڈیا کو 3-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ پاکستان کی جیت کا فریم اسکور 63-35، 75-22 اور 70-06 رہا۔