کوئٹہ،29 جولائی (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کاپیر کو اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے مالیات ،ایکسائزاینڈٹیکسیشن،بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ کے رکن فضل قادر مندوخیل اور صوبائی وزیر ریونیو کی جانب سے مجلس قائمہ کمیٹی مالیات،ایکسائزاینڈٹیکسیشن،بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ قواعد وانضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ نمبر180کے تحت تحریک،مجلس کی رپورٹ برڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا(ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ 2024ء (مسودہ قانون نمبر01 مصدرہ2024ء) کو ایوان میں پیش کرنے کی بابت 29جولائی تک توسیع دینے کامسودہ،مجلس قائمہ کمیٹی کی رپورٹ برڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ2024(مسودہ قانون نمبر01مصدرہ2024ء)،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا(ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2024ء (مسودہ قانون نمبر01 مصدرہ 2024) کومجلس کی سفارشات کے بموجب فی الفور زیر غور لانے،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا(ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2024ء (مسودہ قانون نمبر01 مصدرہ 2024) کومجلس کی سفارشات کے بموجب منظور کرنے کیلئے پیش کیا جس کی اسمبلی نے منظوری دیدی۔