بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

9

اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی ): محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،کشمیر، خیبرپختونخوا اور ژوب میں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سید پور 45، زیروپوائنٹ 39، گولڑہ 22، بوکرا 05، ایئرپورٹ 03)، راولپنڈی (شمس آباد 34، چکلالہ ایئرپورٹ 19، کچہری 11)، لاہور (تاج پورہ 30، لکشمی چوک 29، قرطبہ چوک 25، فرخ آباد 24، اپر مال23،مغل پورہ، چوک ناخدا، شاہی قلعہ 20، ایئر پورٹ 14، گلشن راوی 13، نشتر ٹاؤن، سٹی 05، واسا ہیڈ آفس، سمن آباد 02)، فیصل آباد(سٹی19 ،ڈوگر بستی 10،علامہ اقبال کالونی، مدینہ ٹاؤن 09، گلستان کالونی 08، جی ایم اے واٹر ورکس 04)، منگلا 12، جہلم، حافظ آباد 08، منڈی بہاؤالدین، گجرات 07، سیالکوٹ (سٹی 06، ایئر پورٹ05)، اٹک ،چکوال 06، مری، گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان 05 ، کشمیر: راولاکوٹ 09، مظفر آباد (سٹی 04، ایئر پورٹ 03)، کوٹلی 02،گڑھی دوپٹہ01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ ، پٹن 05، کاکول 04، بنوں 02، پشاور(ایئر پورٹ)، سیدو شریف 01،بلوچستان:ژوب میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 47، سبی، نوکنڈی اوردالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔