بھکر؛ صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ کا کنٹرول روم میں جلوس و مجالس عزا کے مقامات کا براہ راست معائنہ

20

 

بھکر،15 جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر قانون و مواصلات ملک صہیب بھرتھ  نے  ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کنٹرول روم میں جلوس و مجالس عزا کی براہ راست مانیٹرنگ بارے صوبائی وزیر و مواصلات کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

 صوبائی وزیر قانون و مواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کنٹرول روم میں جلوس و مجالس عزا کے مقامات کا براہ راست معائنہ کیا اور کنٹرول روم انتظامیہ کو سختی سے تاکید کی کہ ضلع بھر کے تمام جلوس و مجالس عزا کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے اس ضمن میں کسی قسم کا تساہل نہ برتا جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد عبداللہ لک ،اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی، اسسٹنٹ کمشنرز رانا غلام مرتضیٰ ،ذوالفقار علی خان ،ذیشان شریف قیصرانی اور سلیم آسی بھی موجود تھے۔