بھکر،16 جولائی (اے پی پی):بھکر میں بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں نذرونیاز لنگر اور سبیلوں کا سلسلہ جاری ہے، نواحی علاقہ حیدر آباد تھل کی کاروباری شخصیت الیاس رضا خان نے بیس من چکن روسٹ کی نیاز کا اہتمام کیا، چکن روسٹ حیدر آباد تھل میں ہی تیار کیا گیا اور عزادران کو بڑے سائز کی تیار ہونے والی روٹی جسے مقامی زبان میں “مانے” کہاجاتا ہے کہ ساتھ پیش کیا گیا۔ ضلع بھر میں میٹھے شربت اور دودھ کی سبیلوں کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔