تینوں اضلاع کی انتظامیہ ضروری اشیاء صرف کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، کمشنر ساہیوال ڈویژن

26

ساہیوال۔ 06 جولائی (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن  شعیب اقبال سید  نے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروری اشیاء صرف کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور روٹی کی مقررکردہ قیمت پر فروخت پر خصوصی توجہ دیں۔

 وہ یہاں اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر صائمہ علی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمران منیر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر، ایس این  اے خرم سلیم اور اے سی جنرل رائے فیصل عمران نے بھی شرکت کی۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا کی قیمت کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کہیں بھی آٹا مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت نہ ہو۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کو مانیٹر کرنے اور قیمتوں کے درست تعین کی بھی ہدایت کی۔