کوٹلی /تتہ پانی،25 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد نہیں ہوجاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے جمعرات کو یہاں وزیر حکومت ظفر اقبال ملک کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔کوٹلی سے تتہ پانی جاتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا پھگواڑی سمیت جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے باغیرت اور جرات مند لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ دشمن کے سامنے پوری قوت سے ڈٹے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے اس ریاست کی بنیاد اصول پر رکھی، پاکستان اور کشمیر کا بنیادی رشتہ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تتہ پانی کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔