جتوئی میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کربلا شریف سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

19

مظفرگڑھ،17جولائی (اے پی پی):ملک بھر کی طرح جتوئی میں بھی یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ کربلا شریف سے برآمد ہوا جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ہائی سکول چوک پہنچے گا جبکہ امام بارگاہ اسیر شام اور امام بارگاہ قصر سجاد کا جلوس بھی اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ چوک پر مرکزی جلوس میں ضم ہوا، ہائی سکول چوک میں جاکر زنجیر زنی کی گئی اور مجلس عزاء کے بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

 بعد ازاں عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ کربلا شریف کی طرف روانہ ہوگا جوکہ نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگا۔