جدہ، 20جولائی(اےپی پی): جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سعودی عرب، ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش ، سری لنکا، فلپائین اور نیپال سے تعلق رکھنے والی کمینوٹیز کیلئے 26 جولائی سے “جدہ سیزن” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
موسیقی کے پروگرام کا آغاز 26 جولائی کو سعودی اور انڈیا نائٹ کے ساتھ ہو گا، جس میں پرفارمنس پیش کی جائے گی، محرم الحرام کی وجہ سے پاکستانی نائٹ اور موسیقی کا اہتمام 2 اگست کو ہوگا ،2 اگست کو پاکستان نائٹ میں آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو خطرناک ڈانس گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ ابتداء میں انڈونیشی فنکار لیڈی رارا اور ٹم محبہ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
اس حوالے سے پراجییکٹ مینجرنوشین وسیم نے بتایا کہ ہم جدہ سیزن میں اس ثقافتی اسراف کو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے یہ تقریبات ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دئیے ہیں ، سیزن میں ہر رات نہ صرف دلکش پرفارمنس پیش کی جائے گی بلکہ بچوں کے لیے سرگرمیاں بھی پیش کئے جائینگے اور خریداری کیلئے اسٹالز بھی ہونگے۔