جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

12

لاہور،11جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے جمعرات کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی 53ویں چیف جسٹس ہیں، ان کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو ا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کاحلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ،لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر موجود جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی،جسٹس شہرام سرور اور دیگر ججز  و جوڈیشل  افسران ،صوبائی وزرا ، سپیکر پنجاب اسمبلی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سینئر سول و پولیس حکام سمیت سینئر وکلا نے شرکت کی ۔