جلالپورپیروالا،13 جولائی (اے پی پی ):کسانوں کے استحقاق کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایت پر جلالپورپیروالا میں بھی محکمہ زراعت کے زیراہتمام پرمٹ روڈ پر کسان سہولت سنٹر قائم کردیا گیا۔ کسان سہولت سنٹر کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ کو مستحکم بنانے اور کسانوں کی فلاح و بہود کیلئے پنجاب حکومت بہتر اقتدامات اٹھا رہی ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کا کہنا تھا کہ کسان سہولت سنٹر پر ملٹی نیشنل و جناریک زرعی ادویات زرعی آلات اور مختلف اقسام کی کھادیں بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہونگی، پنجاب حکومت ایسے اقدام کو کسانوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کے مقامی افسران کسانوں اور شہرویوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔