حب،16 جولائی(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے امام بارگاہ جام کالونی کا دورہ کیا اور یوم عاشور کے متعلق حب انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی انکے درپیش مسائل دریافت کیے۔
اس موقع پر میر علی حسن زہری نے اکرم کالونی حب امام بارگاہ کے اطراف کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ حب اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور یوم عاشور پر روٹ کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ حب معروف عثمان کو یوم عاشور کے موقع پر مکمل فل پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی حب معروف عثمان نے کہا کہ یوم عاشور کے حوالے سے ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ امام بارگاہ کے منتظمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کی جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔