اسلام آباد،19جولائی(اے پی پی): کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یوم الحاق پاکستان کشمیر کی تاریخ میں سیاسی، جغرافیائی اور سفارتی طور پر اہم ترین دن ہے،اس دن کشمیریوں نے حق کاعلم بلند کیا اور پاکستانی قوم سالہا سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بات انہوں نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے آزادی اور اپنے حق خود ارادیت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے اور یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہندوستان کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر جو ظلم کر رہا ہے اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائےگی۔