حکومت تاجر برادری کی بہتری کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

16

اسلام آباد،25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان میں تجارت اور صنعت کی نمائندگی کرنے والا اعلیٰ ادارہ ہے ، حکومت تاجر برادری کی بہتری کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرم شیخ کی قیادت میں وزارت تجارت کا دورے کرنے والے وفد کے ساتھ گفتگوکرتےہوئے کیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو شنگھائی تعاون تنظیم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 2024 میں شرکت کی دعوت دی جو 11 ، 12  ستمبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگی۔  وفاقی وزیر  تجارت نے وفد کی جانب سے دی جانے والی دعوت قبول کی اور پاکستان کے کاروباری شعبے کو آگے بڑھانے میں ایف پی سی سی آئی کے کردار کو سراہا اور ان کے جاری اور مستقبل کے اقدامات کے لیے مکمل وزارتی تعاون کا وعدہ کیا۔