حکومت سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہی ہے،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر  حسین

14

اسلام آباد،26جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر  حسین نے کہا ہےکہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہی ہے،حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی  کے صدرعاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد   سے  ملاقات  کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انڈسٹری  کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے،حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہی ہے۔ملاقات میں ایف پی سی سی آئی وفد نے مہنگی بجلی اور آئی پی پیز سے ناجائز معاہدوں کا معاملہ اٹھایا۔اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ ملک میں توانائی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے انڈسٹریز بند، معیشت تباہ ہو رہی ہے،توانائی کی قیمتوں کو علاقائی ممالک کے برابر لانا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہوگا،  حکومت بجلی ٹیرف میں ریلیف فراہم کرے تو بزنس کمیونٹی  ایکسپورٹ کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وفدکو بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی  کرائی۔