خانیوال،29 جولائی (اے پی پی): رکن صوبائی اسمبلی اسامہ فضل نے ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری کے ہمراہ حلقہ پی پی 206 میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کبیروالا خالق آباد روڈ کے تعمیراتی کام کی رفتار اور میٹریل کا معیار چیک کیا۔
ریسکیو 1122 مخدوم پور پہوڑاں کے تعمیراتی کام کےمعائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عمارت کا کام ہر صورت رواں ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی اور ڈی پی او نے عبدالحکیم میں پارک کے لئے مختض جگہ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری کاموں کے لئے 2 ارب روپے جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری تمام منصوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی نے رورل ہیلتھ سنٹرز مخدوم پور پہوڑاں،کچا کھوہ اور عبدالحکیم میں سروس ڈیلیوری کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔