دیپالپور میں یوم عاشورہ پر علم تعزئیے اور شبیہ ذوالجناح پر مشتمل عاشورہ کا مرکزی جلوس

14

 دیپالپور،17 جولائی (اے پی پی ):یوم عاشورہ کے حوالے سے مرکزی جلوس ڈیرہ سید روشن شاہ سے برآمد ہو چکا ہے، اعزاداران حسینؑ شہداء کربلا کی یاد میں زنجیر زنی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں، جلوس مقررہ روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی سیدن سائیں پر اختتام پذیر ہوگا، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، پولیس کے مسلح جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔