راولپنڈی،17جولائی(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی معاون خصوصی ذیشان عاشق ملک راولپنڈی پہنچ گئے۔ معاون خصوصی ذیشان عاشق ملک نے ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ، کمشنر عامر خٹک، آر پی او بابر الپا کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ذیشان عاشق ملک نے عاشورہ جلوس کے انتظامات اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا ۔
آر پی او راولپنڈی نے ذیشان عاشق ملک کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذیشان عاشق ملک نے تعلیم القران کا دورہ کرکےعلما کرام سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز عاشورہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں ، سیکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
معاون خصوصی ذیشان عاشق ملک نے کہا کہ راولپنڈی میں پولیس اور انتظامیہ کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدات پرپنجاب بھر میں پہلی مرتبہ سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔