راولپنڈی ، 17 جولائی (اے پی پی ):ملک بھر میں حضرت امام حسین ؓاور خانوادہ رسول ﷺ کے دیگر شہدائے کربلا کی یادمیں 10 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیہ ، علم اورذوالجناح کے ماتمی جلوس بھی برآمد ہوئے۔
راولپنڈی میں دسویں محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا، سی پی او راولپنڈی کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینیات کیے گئے۔ دسویں محرم الحرام کےجلوس میں عزہ داروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ فوارہ چوک میں عزاداروں نےنماز ظہرین ادا کی جس میں علما نے فلسفہ حسینیت اور وقعہ کربلا پر روشنی ڈالی، جلوس کے دوران بہت بڑی تعداد میں لوگو نے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی ہوئی تھیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی معاون خصوصی ذیشان عاشق ملک نے راولپنڈی میں عاشورہ جلوس کے انتظامات اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا۔ذیشان عاشق ملک نے عاشورہ جلوس کے انتظامات اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا۔ آر پی او راولپنڈی نے ذیشان عاشق ملک کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذیشان عاشق ملک نے تعلیم القران کا دورہ کرکےعلما کرام سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز عاشورہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔