رحیم یار خان؛ پولٹری کے نرخوں میں اضافے پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک

15

رحیم یار خان،23 جولائی (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولٹری کے نرخوں میں اضافے پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) احمد رضا بٹ کی زیر صدارت پولٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس ،پنجاب حکومت کی ہدایت پر برائلر چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر فوری پابندی عائد،سندھ پنجاب بارڈرز پر محکمہ لائیو سٹاک کی چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ نے کہا کہ 17گاڑیوں میں 34ہزار440کلو گرام برائلر چکن سندھ لیجانے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی نقل و حرکت کے باعث پولٹری کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے،بین الصوبائی نقل و حرکت میں ملوث پولٹری شیڈز کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے فیصلوں سے ضلع میں برائلر چکن کے نرخوں میں 16روپے تک کمی ہوئی ہے۔