رحیم یار خان،17 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کا ڈی پی او عمران احمد ملک کے ہمراہ یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کا دورہ،ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ لنگر حسینی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس ، ریسکیو1122، محکمہ صحت ، میونسپل حکام کی جانب سے قائم کیمپ کا دورہ کیا۔مختلف پوائنٹس و دیگر ڈیوٹیز پر مامور تمام جوانوں اور سپروائزی افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
ضلع میں یوم عاشورہ کے 72 جلوس اور 14 مجالس برپا کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق اے کیٹگری کے 10 ، بی کیٹیگری کے 7 جبکہ سی کیٹیگری کے 55 جلوس برآمد ہوں گے۔ ضلع بھر میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں پولیس کے ساتھ چولستان رینجرز کی ایک کمپنی فیلڈ میں فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک فوج کی چار کمپنیاں سٹینڈ بائی پوزیشن پر موجود ہیں ۔ محرم الحرام یوم عاشورہ کے تمام جلوسوں کے داخلی پوائنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ جلوس میں شامل نہیں ہونا چاہیے ۔ یوم عاشورہ کے داخلی پوائنٹس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عزاداروں کی سہولت کے لئے جلوس کی گذرگاہوں پر ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ کنٹرول روم اور ڈرون کیمروں کے زریعے جلوس کی مانیٹرنگ کرنیوالے پولیس افسران متحرک انداز میں ہر پہلو پر نظرِ رکھیں ۔ پولیس وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ڈی پی او عمران احمد ملک نے کہا کہ یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔ داخلی راستوں پر تعینات جوان مستعدی سے فرائض انجام دیں، جلوس کی گذرگاہوں پر سنائیپر تعینات ہیں ۔