رحیم یار خان؛ ڈپٹی کمشنر کا 6محرم الحرام کو برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

26

رحیم یار خان،13 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے6محرم الحرام کو برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ لنگر حسینی، امام بارگاہ ترنڈہ سوائے خان،سردار گڑھ، جمالدین والی اور صادق آباد کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ترنڈہ سوائے خان، سردار گڑھ سے برآمد ہونے والے6محرم کے جلوسوں میں سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سردار گڑھ میں جلوس کے روٹس پر کھڑے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں، جلوس منتظمین سے ملاقات کی،ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے روٹس اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران،جوانوں کو جلوس کے پُر امن اختتام سیکورٹی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی، محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔جلوس کے راستوں کو خار دار تاریں، قناطیں اور کنٹینرز رکھ کر سیل کیا گیا ہے۔سخت سیکورٹی حصار سے گزرنے کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق محرم الحرام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں  نے بتایا کہ گذشتہ شب موسلادھار بارش کے باوجود انتظامیہ نے جلوسوں کے روٹس کو کلیئر کیا ہے۔دیگر گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کے لئے بلدیاتی ادارے متحرک ہیں۔یوم عاشورہ کے پُر امن اختتام تک ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔