رومینہ خورشید کی زیر صدارت کوپ -29 پر وزیراعظم کی کمیٹی کا پہلا اجلاس

21

اسلام آباد، 29 جولائی  (اے پی پی ):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید کی زیر صدارت کوپ  -29 پر وزیراعظم کی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کوپ  -29کی تیاریوں اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  اس شعبہ سے متعلقہ ماہرین اور کمیٹی ممبران  کے ساتھ ہفتہ وار مشاورت کا سیشن بھی منعقد ہوگا۔

کانفرنس کا 29 واں اجلاس رواں سال نومبر میں باکو آذربائیجان میں ہو گا، کانفرنس میں پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات اور انکے اثرات کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جائےگا۔