زرعی شعبے کو جدید تقاضوں پہ تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں؛ رانا تنویر حسین

16

اسلام آباد،30 جولائی(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو جدید تقاضوں پہ تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں،زرعی شعبے نے 6.25 فیصد ترقی کی ہے جس سے مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح میں 2.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں “پاکستان میں زراعت کی تبدیلی” کے عنوان سے  منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو جدید تقاضوں پہ تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، زرعی شعبے میں شراکت داروں کے ساتھ تعاون پہ کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ سال زرعی شعبے نے دوسرے شعبوں کی نثبت شاندار نتائج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  زرعی شعبے نے 6.25 فیصد ترقی کی ہے جس سے مجموعی اقتصادی ترقی کی شرح میں 2.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ فصلوں کی بہتر پیداوار نے برآمدات کو فروغ دیا ہے، زرعی شعبے کو درکار ادارہ جاتی مدد فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رائج کاشتکاری کے روایتی طریقے غیر پائیدار اور ناکارہ ہیں۔