ساہیوال،17 جولائی( اے پی پی):ضلع بھر میں یوم عاشور کے سلسلہ میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے آج یوم عاشور پر 11 مجالس اور 60 جلوس برآمد ہوں گے۔10 محرم الحرام کے حوالے سے تمام جلوس اپنےمقررہ راستوں پر گامزن ہیں۔
جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،1700 سے زائد پولیس اہلکار جلوس کی سیکورٹی پر متعین ہیں غلہ منڈی اور محلہ ایرانیاں سے نکلنےوالے جلوس مرکزی امام بارگاہ قصر بتول کے جلوس میں شامل ہوں گے، مرکزی جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے،نکلنے والے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔
یوم عاشور کی سیکورٹی کے لیے کنٹرول روم ڈی پی او آفس میں بنایا گیا ہے۔جلوس کے مقررہ راستوں پر جیمرز نسب کر کے موبائل سروس روٹس پر معطل کی گئی ہے، مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات دس بجے ماہی شاہ قبرستان اختتام پذیر ہو گا۔