ساہیوال؛ میونسپل کارپوریشن کو مون سون سیزن کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

16

ساہیوال، 25 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا  ہے کہ میونسپل کارپوریشن مون سون سیزن کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ اور مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھے  جبکہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،برسات کے موسم میں نکاسی آب کے لئے تمام متعلقہ محکمے اشتراک عمل سے موثر اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ساہیوال میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ شفیق احمد ڈوگر نے  مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کو بھی جاری رکھا جائے اور صفائی کے ساتھ ساتھ تمام بند لائنوں کو کھولا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر شاہد رسول وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر علی خان، انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔