ساہیوال؛ کمشنر شعیب اقبال سید کا شہر میں جاری منصوبوں پر سست روی پر اظہار ناراضگی

11

ساہیوال،18 جولائی (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید  نے  شہر میں پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی سست رفتاری  پر  ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور پی ایچ اے کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں پر مشینری اور لیبر بڑھائی جائے تاکہ تمام کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر میں حادثات کا باعث بننے والے یوٹرنز خصوصاً ہائی سیکورٹی جیل کے سامنے یوٹرن کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ نائن ایل نہر پر واکنگ ٹریک بنانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔

اجلاس  میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد رسول وڑائچ،اے سی جنرل رائے فیصل عمران، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر علی خان اور انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان نے شرکت کی۔