ساہیوال ؛5 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج  

35

ساہیوال، 25 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چیچہ وطنی میں  بڑے پیمانے پر جعلی دودھ کی تیاری ناکام بناکر5 ہزار 500 لیٹر جعلی دودھ تلف کردیا ہے۔کارروائی کے دوران 600 لٹر کھلا آئل، 375 کلو وئے پاؤڈر، 16 لٹر کوکنگ آئل، خالی آئل ڈرمز بھی برآمدکیے۔

جعلی دودھ فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم کی ہدایت پر کی گئی۔

 فوڈ سیفٹی نے موقع سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی بھی برآمد کی۔  پاؤڈر اور آئل کی ملاوٹ کرکے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ دودھ نما سفید گاڑھا محلول ساہیوال اور چیچہ وطنی شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ضبط کیے گئے ملاوٹی اجزاء سے مزید ہزاروں لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا۔ جعلی دودھ کا گھناؤنا کاروبار کرنے والے معاشرے کیلئے ناسور ہیں،جعل ساز مافیا کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔