سنٹر آف ایکسی لینس فار چائلڈ ڈویلپمنٹ تحقیق، تربیت، اور بہترین طریقوں کو فروغ دے گا؛ احسن اقبال

16

اسلام آباد،25جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی ریسرچ کے مطابق ابتدائی سال بچوں کی نشوونما کے لیے اہم ہوتے ہیں،اس لیے بچپن کی نشوونما قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے،سنٹر آف ایکسی لینس فار چائلڈ ڈویلپمنٹ تحقیق، تربیت، اور بہترین طریقوں کو فروغ دے گا۔

آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چائلڈ ڈویلپمنٹ کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے، یہ مرکز تحقیق، تربیت، اور بہترین طریقوں کو فروغ دے گا،  اس سنٹر کے ذریعے اساتذہ، محققین، اور پالیسی ساز تخلیقی، پیشہ ورانہ اور تزویراتی حکمت عملیوں پر تعاون کریں گے۔