سکھر؛ایم این اے میر اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہائی وے مشینری ریفرنس،سماعت 19اگست تک ملتوی

21

سکھر،09جولائی(اے پی پی):ایم این اے میراعجاز جکھرانی نیب کورٹ میں پیش،سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہائی وے مشینری ریفرنس میں سکھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

 دونوں ریفرنسز میں نامزد 17 ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے جج نے ریفرنسز کا جائزہ لیا اور مختصر کارروائی کے بعد دونوں ریفرنسز کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔