سکھر؛پیپلز ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تکمیل سے سندھ کی ایک کروڑ آبادی مستفید ہو گی،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ

13

سکھر،26جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز ہاﺅسنگ پروجیکٹ کی تکمیل سے سندھ کی ایک کروڑ آبادی مستفید ہو گی، گھروں کی تعمیر میں پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سہولیات کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے،دو سالوں کے اندر 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے سوسیلاب متاثرین میں چابیاں اور گھروں کے مالکانہ حقوق کی سند یں تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے پورے صوبہ میں ہاﺅسنگ اسکیم کا آغاز کیا ہے، دوسرے صوبوں میں بھی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے، لیکن سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کا کام صرف سندھ حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے 2.1 ملین گھروں کی تعمیرنو کے کام کا آغاز کر دیا ہے،8 لاکھ گھرانوں کے بینک اکاﺅنٹس بن گئے ہیں، جن میں کچھ کو ایک قسط، کچھ کو دو، بعض گھرانوں کو تیسری اور چوتھی قسط منتقل کر دی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم سب کی کوشش ہے، کہ اس منصوبے میں شفافیت رہےتاکہ سیلاب متاثرین کو چھت مل سکے، پیپلز ہاﺅسنگ پروجیکٹ کی تکمیل سے سندھ کی ایک کروڑ آبادی مستفید ہو گی، سکھر میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر ہینڈس کر رہی ہے،جبکہ فنڈنگ سندھ حکومت عالمی بینک اور دیگر اداروں کے تعاون سے کر رہی ہے۔