سکھر؛ اروڑ یونیورسٹی میں 13 ڈگری پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

22

سکھر،14جولائی(اے پی پی): اروڑ یونیورسٹی میں 13 ڈگری پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر سے 1000 سے زائد امیدواروں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ 13 ڈگری پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔

 پروگرامز میں بیچلر آف آرکیٹیکچر، بی ایس سول انجینئرنگ، بی ایس انوائرمینٹل سائنسز، بی ایس فیشن ڈیزائن، بی ایس ٹیکسٹائل ڈیزائن، بی ایس ویڑول آرٹس، بی ایس پاکستان اسٹڈیز، بی ایس ہسٹری، بی ایس آرکیالوجی، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بی ایس ملٹی میڈیا اینڈ گیمنگ، بی ایس سیرامک ڈیزائن، بی ایس ٹوئرزم اینڈ ہاسپٹلٹی شامل ہیں۔

 وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ کی نگرانی میں ٹیسٹ یونیورسٹی کے احاطے میں منعقد کیا گیا ، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ نے امیدواروں کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے۔ امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے ایک مخصوص جگہ کا انتظام کیا گیا تھا۔

 ٹیسٹ انتہائی محفوظ اورپرامن ماحول میں منعقد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ٹیم، ایمرجنسی موبائل ہیلتھ، موبائل پولیس، اور ایک جنرل فزیشن کا تعاون رہا،انٹری ٹیسٹ کی (Answer Key ) بھی اسی دن اروڑ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی گئی۔