سکھر؛ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وزیر اعلی سندھ خود انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ

17

سکھر،16جولائی(اے پی پی): ترجمان سندھ حکومت میئر سکھر ارسلان شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ محرم الحرام میں حکومت سندھ کی جانب سے تمام اقدامات بروقت کئے گئے ہیں، تمام ڈسٹرکٹ انتظامیہ بلدیاتی ادارے کے ساتھ مکمل رابطے اور تعاون میں ہے، صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں اور وزیر اعلی کراچی سمیت مختلف اضلاع میں محرم الحرام کے دوران دورے بھی کر رہے ہیں۔

ارسلان شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سکھر بیراج کے ری ہیبلیٹیشن منصوبے کو 2018 سے شروع کیا، فنڈز نا ہونے کے باعث ورلڈ بینک سے تعاون لیا، بیراج ری ہیبلیٹیشن منصوبے میں تمام 56 گیٹس تبدیل کئے جائیں گے، منصوبے میں تاخیر کی وجہ کرونا اور 2022 کے سیلاب کا آنا تھا بیراج کے دروازوں کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ۔