سکھر؛ محرم الحرام  کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

12

سکھر،11 جولائی(اے پی پی):سکھر ڈویژن  میں محرم الحرام کے دوران  امن و امان کو  برقرار  رکھنے کے لئے سکیورٹی  کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ کے احکامات پر  ریجن کے تینوں اضلاع میں پولیس کی جانب سے جنرل بولڈ اپ سمیت پولیس کا سرچ اینڈ  کومبنگ آپریشن جاری ہے، ریجن کے تینوں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر تلاش ایپ کے ذریعے سخت سنیپ چیکنگ سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران مختلف ہوٹلوں/گیسٹ ہاوسز/ سرائے سمیت دیگر اہم  مقامات پر مشکوک افراد کی چیکنگ  اور تصدیق  کی گئی۔اس حوالے سے ترجمان  سکھر پولیس  نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔