سکھر،14جولائی(اے پی پی):محرم الحرام کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ سکھر محرم الحرام کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوا جس کی قیادت ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کر رہے تھے اور اس میں سکیورٹی فورسز کے جوان بڑی تعداد میں شامل تھے۔
فلیگ مارچ کا آغاز گلوب چوک سے ہوتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں ملٹری روڈ، بندر روڈ، دعا چوک، تھرمل چوک، نیوی پارک چوک سے ہوتا ہوا میدان کربلا روہڑی پہنچا۔ فلیگ مارچ میں ضلع کے تمام، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوَز، ڈی آئی بی انچارج سمیت رینجرز کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا، ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیع ہے،فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، دہشتگری کے خطرات سے نمٹنا ہے۔