سکھر:سندھ پیپلز ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت 100 سیلاب متاثرین میں گھروں کی سندیں تقسیم

14

سکھر،26جولائی(اے پی پی):صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے یونین کاﺅنسل واہ برڑا میں 100 سیلاب متاثرین میں چابیاں اور گھروں کے مالکانہ حقوق کی سندیں تقسیم کیں۔انہوں نے تعلقہ روہڑی سندھ پیپلز ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جانے والے گھروں کی تعمیر کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر  چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو بھی موجود تھے۔