سکھر۔11جولائی(اے پی پی) خفیہ اطلاع پر ایکسائیز پولیس کی کامیاب کاروائی، روہڑی قومی شاہراہ پرسینٹر جیل موڑ پر دوران چیکنگ سوزوکی مہران نمبرBBE462 سے 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
انسپکٹر قمرالدین سیال کے مطابق کار سوار آفتاب احمد بروہی کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم پر منشیات ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔