لاہور، 16 جولائی (اے پی پی): سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزات داخلہ میں قائم کنٹرول روم کااچانک دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا ۔بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے صوبے میں خصوصاً اندرون شہر لاہورمیں عزاداری جلوسوں، ملحقہ عمارتوں اورروٹس پر لا اینڈ ارڈر کے نفاذ کوچیک کیا اورہدایات جاری کیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں قیام امن اورعوام کےجان ومال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں ،تین ہزار نوسو ستاون جلوس اورسترہ سو اکیس مجالس کی بذریعہ ارٹیفیشل انٹیلجنس مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔