سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج پالیسی بارے جائزہ اجلاس

17

لاہور،10جولائی ( اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج پالیسی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی صوبہ کی پہلی کلائمیٹ چینج ریزیلینٹ، کاربن فناسنگ اور ملٹی سیکٹورل پالیسی منظورکردی گئی ۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی جلد کابینہ کی منظوری کے لیے ارسال کی جائے  گی ،طے شدہ پالیسی کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے دس سال کے دوران لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم بنیادوں پر کام کیا جائے  گا،پالیسی میں سالانہ ترقیاتی سکیم کے تحت سوا تین سوارب کے پراجیکٹس رکھے گئی ہیں ٹائم لائن کے ساتھ باقاعدہ فنڈز بھی مہیا کیے گئے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ونجی اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے پالیسی  بنائی  گئی  ہے، پالیسی پر عملدرآمد سے فضائی آلودگی اور سموگ پرقابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عوام کو موسمیاتی تغیرات کے اثرات سے بچانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کررہی ہیں۔