سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس

12

اسلام آباد،26 جولائی (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے گئے۔

کمیٹی میں پرائیویٹ ممبر بل نیشنل ہائی ویز سیفٹی (ترمیمی) بل، 2024 جو سینیٹر محسن عزیز نے 29 اپریل، 2024 کو منعقدہ اجلاس میں پیش کیا تھا  پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔سینیٹر  جام ضمیر حسین گھمرو، محمد اسلم ابڑو، پونجا بھیل، کاکی طرف سے پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس اور7 جون 2024 کو سینیٹ کے اجلاس میں سکھر موٹر وے منصوبے کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر کے حوالے سے قرۃ العین مری کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی بحث کی گئی۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے بلوچستان میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (بی ایم ای آر سی) کی جانب سے سامنے آنے والے تشویشناک اعدادوشمار کے حوالے سے پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس جس کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران بلوچستان کی شاہراہوں پر 46000 سے زائد حادثات رونما ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر سید شبلی فراز،سینیٹر محسن عزیزاور سینیٹر طلال بدر سمیت دیگر کمیٹی اراکین اور متعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔