اسلام آباد، 01 جولائی(اے پی پی):سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کا چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں پیر کو منعقد ہوا۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے سینیٹر نسیمہ احسان کا نام بطور چیئرپرسن کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے ان کے نام کی تائید کی۔ اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات کیلئے مل کر مسائل کوحل کیا جائے گا۔نو منتخب چیئرپرسن کمیٹی نسیمہ احسان نے اراکین کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر قانون سازی کے عمل کو احسن طریقے سے اسرانجام دیں گے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔