لاہور، 31جولائی(اے پی پی): محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کو صوبہ کے دیگر محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کو جدید اور سائنسی بنیادوں سے ہمکنار کرنے اور تمام نظام اور طریقہ کار کومکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ کیا جائے گا۔
سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئرسلمان اعجاز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس منصوبہ کی منطوری دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، ایڈیشنل ڈی جی پی آئی ٹی بی خرم، اسسٹنٹ چیف (ہیلتھ) عظمیٰ ارشد، پی اینڈ ڈی بی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ اور بہبود آبادی کے افسران نے زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
پی آئی ٹی بی کی طرف سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ کے لانچ ہونے سے محکمہ مکمل طور پر خود کار نظام سے منسلک ہو جائے گا۔جس سے تما م اضلاع میں واقع پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر کا فنانشل مینجمنٹ سسٹم،حاضری کا انتظام،KPI کی بنیاد پر کارکردگی کی نگرانی،ٹریننگ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم،عوامی مشاورتی خدمات،ڈیٹا انٹیگریشنز،ڈیٹا سینٹر کا شماریاتی تصور،آخری سہولت تک فائل مینجمنٹ (FOAS-e) بارے فوری معلومات دستیاب ہو سکے گی۔