شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات

10

آستانہ : 4  جولائی (اے پی پی): شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور 2022 کے سیلاب کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے پاکستان کے دورے کے ذکر کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہء خیال ہوا۔

وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف سے بھی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اور گفتگو انتہائی اچھے ماحول میں ہوئی۔