شہرقائد میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

13

کراچی،17 جولائی (اے پی پی):شہرقائد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے  تھے۔ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ راستے میں آنے والی تمام دکانیں بھی سیل کی گئی تھیں ۔ 320 کیمرے جلوسوں کی نگرانی  کیلئے  لگائے گئے تھے۔

جلوس کے منتظمین نے سکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔مرکزی جلوس کی گذرکاہوں پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ڈی آئی جی ایسٹ، ٹریفک کراچی،ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر سینئر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔