شیخوپورہ؛ محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد، ریسکیو 1122 کیجانب سے میڈیکل کور فراہم

17

 

شیخوپورہ،14 جولائی (اے پی پی):محرم الحرام  کا  مرکزی جلوس مہندی شہزادہ امیر قاسم امام بارگاہ شان حسین برآمد ہو کر اپنے راستے پر گامزن ہے ،   ریسکیو 1122 کے جوان میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے جلوس کے ساتھ موجود ہیں ، ریسکیو 1122 نے کسی بھی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے ایمرجنسی ایمبولینسز ،فائر وہیکلز ،موٹر بائیک ریسکیو سروس کو تعینات کیا گیا ہے اور ریسکیو پوسٹ بھی بنائی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر رانا اعجاز احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تمام مجالس و جلوس کو مکمل میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔