صحبت پور؛ 08 محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ ابو طالب میں مجلس و جلوس کا انعقاد

18

صحبت پور،15 جولائی (اےپی پی): تحصیل فرید آباد کے گوٹھ بھنڈ شریف میں  08 محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ ابو طالب میں مجلس و جلوس کا انعقاد کیا گیا جس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی اور اوچ ونگ کرنل نثار احمد نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی صحبت پور عابد علی بگٹی اور ایس ایچ او شہید ملک محمد علی بشیر احمد گھنیہ بھی موجود تھے۔