لاہور 05 جولائی: ( اے پی پی ) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی آمد وائس چئیر مین پی ایس پی اے جہاں آراء نے ٹیم کے ہمراہ استقبال کیا ۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ نے جہاں آراء اور انکی ٹیم سے ملاقات بھی کی ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کے لیے ملکر آگے بڑھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ڈپٹی سی او حیدر عباس نے صوبائی وزیر کو اتھارٹی کے تحت چلنے والے پروگراموں کی بریفنگ دی ۔
صوبائی وزیر نے بچیوں کی تعلیم کے تحت زیور تعلیم پروگرام کو سراہااورگیارہ اضلاع میں ماں اور بچہ کے حوالے سے آ غوش اور خود مختار پروگرام کی بھی تعریف کی
۔صوبائی وزیر نے تمام پروگراموں میں مذہبی اقلیتوں کو شامل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پانچ سالہ روڈ میپ بنا رہے ہیں خواہاں ہیں کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی ٹیم ساتھ بیٹھے ۔
اپنے پروگراموں میں مذہبی اقلیتوں کو بھی شامل کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی تہواروں پر گرانٹ اور اسکالر شپس میں ملکر حکمت عملی طے کرنا ہوگی اپنے محکمہ کے پلیٹ فارم سے مینارٹیز کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
جہاں آرا وٹو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو ملکر تعلیم کے ذریعے مینارٹیز کو آگے لانا ہوگا۔تعلیم اور صحت دونوں شعبوں میں بلا تفریق سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔امید ہے آپ کی وزارت میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ یقینی ہوسکے گا ۔ملاقات کے اختتام پر صوبائی وزیر نے اتھارٹی کی ٹیم کو اپنے دفتر کے دورے کی دعوت دی جہاں آراء وٹو نے جلد محکمہ اقلیتی امور کے دورے کا عہد کیا۔