لاہور،11جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 38 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے37 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی۔رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ندیم نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پروفیسر شبنم کو ڈی جی پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ ادر جینیٹک ڈیزیز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو اسسٹنٹ پروفیسر میڈیکل ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر QEC کی Re Appointment کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کی ایکسٹینشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی سی ایس ایس ڈی اور لانڈری کو آپریشنلائز کرنے کیلئے آئوٹ سورسنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ادویات کی خریداری کیلئے تیسری ری ٹینڈر کے فریم ورک کی اجازت دے دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو کیو ایس رینکنگ حاصل کرنے کیلئے مبارک باد اور شاباش دیتے ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری خالد عثمان،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد، اراکین پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری اور آمنہ احتشام الحق، مانک شیخ تارڑ، پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر شیریں خاور، ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال، ایم ایس گنگارام ہسپتال، ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، محکمہ فنانس، محکمہ قانون و دیگر محکمہ جات کے نمائندگان نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔