صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت تاریخی عمارات کی بحالی کے امور کا جائزہ

12

لاہور،04 جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام تاریخی عمارات کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے، سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ سافٹ امیج اجاگرکرنےکیلئے تاریخی عمارتوں کی بحالی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات بارے آگاہی ناگزیر ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات سے آگاہی کیلئے ایئرپورٹس پر مناسب اہتمام ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے پونچھ ہاؤس اور شادی ہال کی عمارتوں میں سیاحتی سرگرمیوں کا پلان طلب کرلیا۔ چوہدری شافع حسین نے ہدایت دی کہ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین لٹن روڈمیں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جائے۔ صوبائی وزیر  نے گجرات کے تاریخی قلعے کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ،سیاحت اور آثارِ قدیمہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔